سپریم کورٹ نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی شہریت اور 2014 کے عام
انتخابات میں فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنے کے معاملے پر رائے بریلی لوک سبھا
سیٹ سے ان کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت آج ملتوی کردی گئی۔ جسٹس ا ے آر دوے کی صدارت
والی بنچ نے کہا کہ سات ججوں کی آئینی بنچ ذات،
مذہب اور فرقہ وغیرہ کے نام پر الیکشن لڑنے کے معاملے میں سماعت کررہی ہے
اور اس لئے اس معاملے پر اس وقت کوئی سماعت کرنا مناسب نہیں ہے۔ عدالت عظمی نے کہا کہ آئینی بنچ اسی طرح کے معاملے پر سماعت کررہی ہے ۔